
07 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ماہرین کے مطابق شہر میں تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے کوئی امکانات نہیں۔
ادھر گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، ماہرین صحت نے شہریوں سے دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے، پانی، لیموں پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے، سوتی اور کھلے کپڑے پہننے کی سفارش کی ہے، ساتھ ہی سر کو ڈھانپ کر رکھنے اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔