شہرکی خبریں
پی ٹی آئی کا متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن: الیکشن کمیشن 8 اپریل کو سماعت کریگا
06 Apr 2025

06 Apr 2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن 8 اپریل کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا، کیس کی سماعت کیلئے متنازعہ الیکشن میں بلامقابلہ چئیرمین منتخب قرار دیئے گئے، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے پی ٹی آئی کے متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن نے اب تک صرف 8 سماعتیں کی ہیں، اب تک اس کیس کی تمام سماعتیں پی ٹی آئی کی طرف سے عدم تعون کے سبب ملتوی ہوئیں۔
متنازعہ انٹرا پارتی الیکشن منظور نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان معطل ہے۔