اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی لاہور میں اہم ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں وزیر داخلہ نے تیسری بار وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

باوثوق ذرائع  نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے بھی آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی جبکہ امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا، بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ متفقہ ہے، ایس آئی ایف سی ملکی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں گے، حکومتی اتحادی اپنے معاملات پارلیمنٹ اور کابینہ میں متفقہ طور پر طے کرتے ہیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں میں بے مثال سیاسی ہم آہنگی ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اپنے ٹریک پر چڑھ گیا ہے، اب کسی کو سیاسی تخریبی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، ملک میں سیاسی ٹھہراؤ اور امن امان کی صورتحال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی، وزیر داخلہ نے چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے وزیر اعظم کو پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی معاملات بارے بھی وزیر اعظم کو تفصیلات بتائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles