اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ وائلڈ لائف کا کریک ڈاؤن: 8 ٹرک تحویل میں لے لئے

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) جنگلی حیات ونایاب پرندوں کے تحفظ کیلئے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈائیریکٹر جنرل محکمہ جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی قیادت میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے گئے، چھاپے کے دوران سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد کیے گئے، گودڑی مارکیٹ سے برآمد پرندوں میں را طوطے، چکور، مور، فیزنٹ شامل ہیں۔

کبوتر منڈی میں پرندوں و جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک تحویل میں لیے گئے، غیر قانونی کاروبار کرنیوالے مافیا کی چھاپہ مار ٹیم پر تشدد و فائرنگ کی گئی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دیں 

گودڑی مارکیٹ میں فائرنگ کرنیوالے دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا، غیر قانونی برڈ ڈیلرز کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی 2025 کے تحت کارروائی کی گئی، مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان بھی گرفتارکر لیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles