اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی سستی، شرح سود اور مہنگائی میں کمی، معجزہ ہے، خواجہ آصٖف

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بجلی سستی، شرح سود اور مہنگائی کم ہونے کو معجزہ قرار دے دیا۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ کہا جا رہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی سستی ہو جائے گی، انٹرسٹ ریٹ 10 فیصد کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی یہ سب معجزے ہیں، امریکا کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے، یہ نیک نیتیوں کا پھل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر کیخلاف 78 کروڑ کی کرپشن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں  نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیب کترا تھا، جنرل فیض اور جنرل باجوہ سکیورٹی کی میٹنگ میں ہمیں بریفنگ دینے آتے تھے تو یہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا، ابھی نندن والے واقعے کے بعد تین سکیورٹی میٹنگز ہوئیں، جنرل باجوہ کہتا رہا کہ آ کر میٹنگ کی صدارت کرو مگر یہ نہیں آیا، اب عمران خان کہتا ہے جب تک مجھے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں  لے کر جاؤ گے تو میری پارٹی نہیں جائے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں، پاک فوج کے جوان قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف کا ہر اول دستہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles