اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ کے معاملے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پٹیشن دائر کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام پٹیشن دائر کریں گے۔

لاہور منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر امریکا، برطانیہ ہیں، مغربی ممالک کے با ضمیر لوگ اسرائیلی بربریت پر احتجاج کر رہے ہیں، غزہ کو ملبے کا ڈھیربنا دیا گیا ہے، غزہ کے سارے ہسپتال تہس نہس کر دیئےاور دنیا میں خاموشی ہے، مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امریکا انسانی حقوق کی باتیں کرتا ہے، حماس کے ہاتھوں اگر 4 بچے بھی ہلاک ہو جاتے تو امریکا دنیا میں طوفان کھڑا کرتا، اسرائیلی مظالم پر دنیا بھر میں خاموشی ہے، پاکستان کے حکمران، اپوزیشن جماعتیں انجمن غلامان امریکا بنی ہوئی ہیں، امریکیوں کے بوٹ پالش کرنے سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا، امریکا کسی کا دوست نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پونے دو سال سے غزہ پر بمباری ہو رہی ہے، غزہ کا پانی بند کر دیا گیا ہے، روز محشر اس خاموشی کا جواب دینا پڑے گا، اسرائیلی بربریت کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ اسرائیلی بربریت، آج سے پورے پاکستان میں جلسے، مارچ شروع کر رہے ہیں، گیارہ اپریل کو لاہور میں بڑا مارچ کریں گے، یہ ماضی کے مقابلے میں بہت بڑا اور امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں مارچ ہو گا، آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں، آج سے پورے پاکستان میں عوامی مہم شروع کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ کا گھیراؤ کرے، ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام پیٹیشن دائر کریں گے، حکمران، وکلا، کسان، مزدوروں کے پاس بھی جائیں گے، ہم دنیا کو پیغام دیں گے زندہ قوم ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے، دورہ کرنے والوں سے پوچھا جائے کس کے کہنے پر اسرائیل کا دورہ کیا، آخر میں ان کا یہ بھی مطالبہ تھا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی زیادہ ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles