اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں معیشت کے استحکام کیساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ادارے کی صدر ثریا انور، سینیٹر ولید اقبال، کامران لاشاری اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیجز پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دے تو ایک بچے کے ہائیر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ایس او ایس  نے پچاس سالوں میں اپنے مقررہ اہداف کو پورا کیا، پاکستان کو اکانومی میں مشکلات تھی اب بہتری کی طرف جا رہا ہے، معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے دس کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں، خوش ہوئی کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے