اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.60 قیمت فروخت : 281.10
  • یورو قیمت خرید: 323.16 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.51 قیمت فروخت : 376.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.16 قیمت فروخت : 180.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.40 قیمت فروخت : 203.77
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.99 قیمت فروخت : 2.00
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.76 قیمت فروخت : 74.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.95 قیمت فروخت : 77.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.32 قیمت فروخت : 916.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349800 دس گرام : 299900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320648 دس گرام : 274906
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3422 دس گرام : 2937
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج پروازوں کا29مئی سے آغاز، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائینگے: وزیر مذہبی امور

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں29مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔

حج تیاری 2025 کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پروازوں کا29 مئی سے آغاز ہوگا، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے جبکہ شاٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہوگا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کر دیئے جاتے ہیں جو کہ حاجیوں کا حق ہے، 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کیلئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بھی بہتر سے بہتر انتظامات کرتی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر حج نے بتایا کہ حجاج کی سہولت کیلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کئے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو، بھکاریوں کو لے جانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles