
06 Apr 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سربراہان سے مفت درسی کتب کی تقسیم کا ریکارڈ مانگ لیا۔
نئی کتب کتنے بچوں کو فراہم کی گئیں؟بک بینک سے پرانی کتب کتنی تقسیم کی گئیں؟محکمہ سکول ایجوکیشن نے آن لائن ایپ میں ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو 100فیصد کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سکول سربراہان گوگل سے ایپ ڈاون لوڈ کرکے کتابوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے،ایک ہفتے میں ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ 7 اپریل سے سکولوں میں نے سیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔