اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں: مریم نواز

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کھیل اور امن کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں، معمر افراد، معذور افراد اور دیگر پسماندہ علاقوں کے ہرنوجوان کو سپورٹس کے مساوی مواقع مہیا کیے جارہے ہیں ، سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے یہ دن امن کے طور پر منایا جاتا ہے، امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل ہوں گے، کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے،کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیا ہے، پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا استعارہ ہیں ،حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے گراؤنڈ اور جمنیزیم بنا رہی ہے، پنجاب میں300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈز کو مزید بڑھائیں گے، کھیل کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے