
05 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے ہزاروں پریشان حال اساتذہ کیلئے خوشخبری آ گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔
اب وہ اساتذہ جو پرموشن، ڈسپوزل یا ایڈجسٹمنٹ کے منتظر ہیں وہ اپنے تبادلوں کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
اساتذہ کے باہمی تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں 7 اپریل سے وصول کی جائیں گی اور 17 اپریل تک جمع کی جا سکیں گی، تبادلوں کے آرڈرز 2 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔