
(ویب ڈیسک) بورڈ کے پیپر مارکنگ سسٹم پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا، مبینہ طور پر نائب قاصد کی جانب سے نہم جماعت کے پیپر مارکنگ کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئر مال کے نائب قاصد پیپر مارکنگ کر رہے ہیں، نائب قاصد حافظ عمر لاہور بورڈ کے چھٹی منزل پر پیپر مارکنگ کر رہے ہیں۔
پیپر مارکنگ کیلئے حافظ عمر نے مبینہ طور پر گریڈ 16 کے ٹیچر کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کیا، متعلقہ سرٹیفکیٹ پر لاہور بورڈ نے حافظ عمر کی مارکنگ پر ڈیوٹی لگا دی، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے حافظ عمر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
سکول انتظامیہ سے تصدیق شدہ اسناد اور تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی مانگی گئی، سکول انتظامیہ کو پیر تک ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی، جعلی سرٹیفکیٹ ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔