اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.60 قیمت فروخت : 281.10
  • یورو قیمت خرید: 323.16 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.51 قیمت فروخت : 376.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.16 قیمت فروخت : 180.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.40 قیمت فروخت : 203.77
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.99 قیمت فروخت : 2.00
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.76 قیمت فروخت : 74.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.95 قیمت فروخت : 77.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.32 قیمت فروخت : 916.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349800 دس گرام : 299900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320648 دس گرام : 274906
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3422 دس گرام : 2937
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیرزندہ رہنا ضروری ہے: مریم نواز

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کی بقا کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محبت،امن اوررواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیرہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا ہے کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقراررہنا ضروری ہے، 2025 کے لئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بے چارگی عالمی یوم ضمیرمنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles