اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیدی

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے دی، ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی ہے، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی سی سی ڈی یونٹ میں افسران کے تبادلے کرے گا، ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ہو گا جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے، سی سی ڈی تھانوں میں ڈکیتی، قتل، ڈکیتی قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، بچوں کیساتھ زیادتی، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، چوری، گھروں میں ڈکیتی اور قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع میں درج کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہو جائے گی، اہم کیسز کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ کے افسران سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریں گے۔

سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد جلد افسران کے تبادلے متوقع ہیں، سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلوں کا جلد نوٹیفکیشن ہو گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles