اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں،جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.9 ملین ادائیگیاں کی گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں،رمضان ریلیف پیکیج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور ٹیم اور معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکیج کیلئے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا گیا، رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے تھا، سٹیٹ بینک، بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے، اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles