اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں الیکٹرک بسوں کیلئے نیا چارجنگ سٹیشن اور بس ڈپو بنانے کا فیصلہ

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں الیکٹرک بسوں کیلئے نیا چارجنگ سٹیشن اور بس ڈپو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع موضع نیاز بیگ میں 990 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ قائم کیا جائے گا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاہور میں الیکٹرک بسوں کیلئے ڈپو بنانے کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔

بس فلیٹ کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نیا بس ڈپو اور چارجنگ سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بس ڈپو شہر کے جنوبی حصے میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب قائم کیا جائے گا، منصوبے پر مجموعی طور پر 90 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے 48 کنال 16 مرلے اور 150 مربع فٹ زمین حاصل کرنے کیلئے باضابطہ مراسلہ لکھ دیا، اراضی خالصتاً الیکٹرک بسوں کیلئے مخصوص کی جائے گی۔

چارجنگ انفراسٹرکچر، ورکشاپس اور پارکنگ سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، یہ شہر لاہور میں الیکٹرک بسوں کیلئے قائم کیا جانے والا دوسرا بس ڈپو ہو گا، اس سے قبل جناح بس ڈپو گرین ٹاؤن میں فعال کیا جا چکا ہے، نیا ڈپو اپنی وسعت اور گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑا ہو گا، یہ ڈپو شہر میں مستقبل میں آنے والی تمام نئی الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے کی بنیادی سہولت فراہم کرے گا۔

حکومت پنجاب نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے