اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم کا پرائیویٹ حج کوٹے سے متعلق سخت نوٹس، کمیٹی تشکیل

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں ہزاروں پاکستانیوں کو حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے انکوائری کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے چیئرمین سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، دیگر اراکین میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔

کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کرے کہ سعودی وزارت حج کی اس سال پرائیویٹ حج پالیسی پر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کیوں بروقت عمل درآمد نہیں کر سکی، پرائیویٹ حج کے کوٹے کے لئے سعودی وزارت حج سے بروقت کیوں نہیں کہا جا سکا۔

اسی طرح پرائیویٹ حج کوٹہ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی اس سال حج سے محروم رہ گئے، کمیٹی تین روز میں انکوائری کر کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اس بابت کمیٹی سے مکمل تعاون کی پابند ہو گی۔

کابینہ ڈویژن  نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles