
03 Apr 2025
(لاہور نیوز) گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کےباعث کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
بیوی کی طبعیت ناساز ہونے پر شوہر بچے کے ساتھ ہسپتال کی پارک میں بیٹھ گیا، پارک میں لگے خاردار تار کو بچے نے کھیلتے ہوئے پکڑ لیا۔
خاردار تار پکڑنے سے بچے کو کرنٹ لگ گیا جس سے بچہ دم توڑ گیا، مشتعل افراد نے جی ٹی روڈ پر ہسپتال کے باہر احتجاج کیا جس سے مریضوں کے لیے راستہ بند ہو گیا۔
احتجاج کے باعث لاہور سے گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک بھی معطل ہو گئی جبکہ گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔