اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 308.24 قیمت فروخت : 308.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 360.61 قیمت فروخت : 361.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.73
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.76 قیمت فروخت : 74.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 315700 دس گرام : 270700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 289390 دس گرام : 248140
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3161 دس گرام : 2713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بجلی کی قیمتیں: وزیر اعظم اور انکی ٹیم کا تاریخی عوامی فیصلہ ہے ، سپیکر قومی اسمبلی

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے یہ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کیلئے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔

سردار ایاز صادق  نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کا یہ ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا، ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی، حکومت کے اس فیصلے سے سٹاک مارکیٹ میں بھی فوری بہتری آئی جو کاروباری طبقے کے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ عوامی حلقوں سمیت کاروباری طبقات اور بزنس کمیونٹی  نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ملک کو درپیش چیلنجوں کے باوجود اتنا بڑا ریلیف وزیر اعظم کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles