اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71 روپے 6 پیسے تھی، کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ 8 روپے 58 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد کمرشل صارفین کے لئے اوسط قیمت 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہوگی۔

انڈسٹریز کے لئے بجلی کی اوسط قیمت 48 روپے 19 پیسے تھی، صعنتوں کے لئے فی یونٹ 7 روپے 79 پیسے کمی کی گئی۔ کمی کے بعد صعنتوں کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41 روپے 51 پیسے ہوگی۔زرعی صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41 روپے 76 پیسے تھی، زرعی صارفین کے لئے 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ اوسط کمی گئی، کمی کے بعد زرعی صارفین کی اوسط فی یونٹ قیمت 34 روپے 58 پیسے ہوگئی۔

دیگر صارفین کے لئے 39 روپے 68 پیسے فی یونٹ قیمت تھی، 6 روپے 99 پیسے کمی کے بعد اوسط قیمت 32 روپے 69 پیسہ فی یونٹ ہوگئی۔جنرل سروسز کی اوسط قیمت 56 روپے 66 پیسے فی یونٹ تھی، جنرل سروسز کے لئے 7 روپے 18 پیسے کمی کے بعد نئی اوسط قیمت 49 روپے 48 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

بلک صارفین کے لئے اوسط قیمت 55 روپے 5 پیسے فی یونٹ تھی، بلک صارفین کے لئے نئی اوسط قیمت 47 روپے 87 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، بلک صارفین کے لئے قیمت میں 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ اوسط کمی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے