اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا پہلا اور منفرد ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنیکا فیصلہ

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ”سہولت آن دی گو“ بازار پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، لاہور میں 14مقامات پر”سہولت آن دی گو“بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقوں ملتان روڈ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ ،ای ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ میں بھی ”سہولت آن دی گو“بازار قائم کئے جائیں گے۔

روڈزکے اطراف میں یکساں طرز کے کاٹیج ٹاپ شاپس پر اشیاخور و نوش اور اشیاء ضروریہ دستیاب ہونگی، سہولت آن دی گو بازار میں صاف ستھراماحول اور سکیورٹی کاخاص اہتمام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر  نے بھی ملاقات کی، دوران ملاقات پنجاب کی ہر تحصیل میں ”سہولت آن دی گو“پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ سہولت آن دی گو بازار کیلئے روڈ کے اطراف میں سرکاری اراضی استعمال میں لائی جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 4 ماہ کا ہدف مقرر کر دیا، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین  نے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں ماڈل بازار پر رپورٹ پیش کی

مریم نواز شریف نے رمضان میں لگنے والے ماڈل بازار پر بھی اظہار اطمینان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles