اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے، تاجروں کا وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم

03 Apr 2025
03 Apr 2025

(لاہورنیوز) تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے بعد تاجر برادری نے میڈیا سے گفتگو کی، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی، شرح سود میں کمی ہوئی ہے، ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ ریلیف پیکیج پر پوری کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ غلط معاہدے ہوئے تھے، ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے، آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری اور کمرشل کیلئے بھی ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا، جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں آئے، ڈسکوز کی نجکاری سے 600 ارب کی چوری رکے گی، اگلے 6 مہینے میں شرح سود 9 فیصد پر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ بجلی کو سستا کیا جائے، پُرامید ہوں حکومت بجلی کے ریٹ کو مزید کم کرے گی، پہلی جنگ 80 فیصد جیت چکے ہیں، شرح سود بھی انشااللہ کم ہوگی، کاٹن کے حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف مراحل میں اقدامات کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں 40 مزید آئی پی پیز سے بات ہوگی، حکومت سرکاری آئی پی پیز اور سی پیک کے آئی پی پیز سے بات کر رہی ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ ان اقدامات سے بجلی مزید 6 روپے فی یونٹ کمی ہوگی، ان اقدامات کے بعد فی یونٹ 9 سینٹ پر جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وزیراعظم کا اعلان بڑا خوش آئند ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، گوہراعجاز، ایس ایم تنویر نے یہ معاملہ اٹھایا، شکر گزار ہوں۔

ایف پی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ یہ عید کے بعد ایک نئی خوشی ہے، ہم نے جو ریلیف مانگے تھے وہ ہمیں مل گئے ہیں، اب ہم نے اپنی پروڈکشن بڑھانی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے