
03 Apr 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔
عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 022 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 280.16 روپے سے بڑھ کر 280.40 روپے پر پہنچ گیا ہے۔