اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار

02 Apr 2025
02 Apr 2025

(لاہور نیوز) ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکاء کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری اور آئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوں گی جبکہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہو گا، ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین کی جانب سے مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی۔

ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سے معاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles