اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم

02 Apr 2025
02 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں  نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles