
02 Apr 2025
(لاہور نیوز) امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ویزے کا حصول اب غیر ملکی طالبعلموں کے لئے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لئے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔
مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لئے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔