
(لاہور نیوز) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔
محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مچل ہے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 78 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے شاندار 99 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سیڈن پارک ہملٹن میں ہونے والے میچ میں عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔
کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، سفیان مقیم اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن سمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اورورکے پر مشتمل ہے۔