اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

01 Apr 2025
01 Apr 2025

(لاہورنیوز) جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

 ایئر پورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آئی اور8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشان دہی کی گئی، جس پر پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو فوری لینڈنگ کی ہدایات دی گئیں اور پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا گیا، جس کے بعد طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اتار کر ویٹنگ ایریا میں بجھوا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر طیارے کی ابتدائی انسپیکشن میں انجن میں خرابی سامنے آئیر لائن انجینئرز کی جانب سے طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری رہا۔بعد ازاں ایئرلائن انتظامیہ نے متبادل پرواز میں مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles