
01 Apr 2025
(لاہور نیوز) عید کے دوسرے روز بھی چکن کے پکوانوں کی تیاریاں جاری ہیں، برائلر گوشت کی قیمت نے مافیا کی چاندی کر دی۔
عید کے دوسرے روز بھی انتظامیہ کی تعطیل ہے، منافع خوروں کی چاندی ہو گئی، گھروں میں مہمانوں کی آمد کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے برائلر مہنگے سے مہنگا تر کر دیا گیا۔
برائلر گوشت 850 روپے کلو جبکہ صافی گوشت ایک ہزار روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، بون لیس 12 سو 50 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
مہنگائی کے ستائے شہری کہتے ہیں گھروں میں مہمان آ رہے ہیں، چکن خریدنا تو پڑے گا، مجبوری ہے مہنگا خرید رہے ہیں، عید کی چھٹیوں میں مہنگائی مافیا پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔
رمضان میں برائلر سرکاری ریٹ کے برعکس مہنگا فروخت ہوا اور عید پر تو تاریخی مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔