
01 Apr 2025
(لاہور نیوز) گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے۔
اختر کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا مگر اس نے ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ دیا، پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔