
01 Apr 2025
(ویب ڈیسک) لاہور چڑیا گھر میں عید کے دوسرے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ننھے بچے جانوروں کے ساتھ تصاویریں بنوانے میں مصروف ہیں جبکہ کچھ سیاح جانوروں کے ساتھ مستیاں کر نے میں مصروف نظر آئے۔
لاہور چڑیا گھر میں ڈولفن فاؤنٹین اور سوزی کا مجسمہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، بدمانس کے مجسمے ،شیروں کی چال ڈھال بھی کسی سے کم نہیں، بچے نئےجانوروں اور پرندوں کے اضافے پر بھرپور خوش نظر آ رہے ہیں۔
سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہاتھی کی امید میں ایک اور عید گزر گئی مگر ہاتھی تاحال نہ آ سکا۔