
01 Apr 2025
(لاہور نیوز) میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہو گی۔
پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔
امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔
امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔