اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام

01 Apr 2025
01 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد 8-9 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا، منرلز انویسٹمنٹ فورم کا بنیادی مقصد معدنی شعبے کی ترقی سمیت ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنا ہے۔

فورم کے دونوں دن معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے، فورم کے پہلے روز ’’کان کنی میں ترقی – گورننس، تعاون اور مستحکم سپلائی چینز‘‘ کے موضوع پر بات چیت ہو گی۔

فورم میں معدنی وسائل کی ترقی میں عالمی دلچسپی اور مقامی مواقع سے استفادہ حاصل کرنے پر مباحثہ بھی شامل ہے، اس اہم موقع پر پاکستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت پاکستان کی قومی معدنی پالیسی کی رونمائی بھی کی جائے گی، قومی معدنی پالیسی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

فورم کے دوران ریکوڈک منصوبے کی پیشرفت کے جائزے سمیت ملکی معیشت پر اثرات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت کو مضبوطی ملے گی اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ملکی معدنی وسائل کے موثر استعمال کیلئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کی جانے والی حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles