
01 Apr 2025
(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا۔
آفیشل ترانے میں معروف گلوکار علی ظفر پھر سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ ابرار الحق سمیت ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پی سی بی جلد پی ایس ایل 10 کا آفیشل سانگ ریلیز کرے گا، پی ایس ایل 10 کے سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔