اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کے مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی

01 Apr 2025
01 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

وزیراعظم  نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیراعظم جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles