
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کی کرنیں رنگ بکھیرنے لگیں۔
سورج کی کرنوں میں شدت کے باعث گرمی میں اضافہ ہونے لگا، صبح سویرے ٹھنڈی ہوا کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد تک جا پہنچا، لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 129 تک جا پہنچی۔
ادھر فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں لاہور کی فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، برکی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 212 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ شہریوں کیلئے صحت کے حوالے سے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔