اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی عید الفطر پر عالمی رہنماؤں کو مبارکباد

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی۔

 

ان رابطوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ترکمانستان کے صدر اور قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم  نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیا اور انہیں جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

بحرین کے بادشاہ سے گفتگو میں شہباز شریف نے پاکستانی برادری کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا جبکہ شاہ حمد نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی، قازقستان کے صدر سے بات چیت میں زراعت، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ مئی میں قازق وفد کے دورہ پاکستان اور رواں سال کے آخر میں صدر قاسم کے دورے کا ذکر بھی کیا گیا۔

ایران کے صدر سے گفتگو میں شہباز شریف نے گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے تجارت بڑھانے، سرحدی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور دو طرفہ تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں  نے ایرانی عوام، صدر اور سپریم لیڈر کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles