
(لاہور نیوز) عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بکرے کا چھوٹا گوشت 1900 کی بجائے 2500سے2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ گائے کا بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو دوئم 70 روپے کلو ٹماٹردوئم سے 100 روپے کلو، پیاز سوئم 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے اتے اور جاتے ہی دکاندار من مانیاں جاری ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو عید کی چھٹیوں کے دوران بھی متحرک رہنے کی ہدایات کی ہے، شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔