
(لاہور نیوز) شاد باغ بازار میں دوران ڈیوٹی سب انسپکٹر مراد نے قیمتی موبائل برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری شاپنگ کے لیے بازار آیا تھا اور دوران سفر اس کا موبائل گر گیا، سب انسپکٹر مراد کو یہ موبائل بازار میں ڈیوٹی کے دوران ملا، جس کے بعد انہوں نے فوراً اپنے سینئر افسران کو اس کی اطلاع دی۔
موبائل کی بازیابی کے بعد پولیس نے شہری سے رابطہ کر کے اُسے اس کا موبائل واپس کر دیا جس میں شہری کے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم اور دیگر اہم کاغذات شامل تھے، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس ایمانداری کے اقدام پر سب انسپکٹر مراد کی تعریف کی۔
ایس پی سٹی ڈویژن نے سب انسپکٹر مراد کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سب انسپکٹر مراد کا یہ اقدام پولیس فورس کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات پولیس کے ایمانداری اور پروفیشنلزم کا عکاس ہیں اور یہ دکھاتے ہیں کہ پولیس فورس اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھاتی ہے۔