اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.40 قیمت فروخت : 280.90
  • یورو قیمت خرید: 309.12 قیمت فروخت : 309.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.66 قیمت فروخت : 360.30
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.98 قیمت فروخت : 197.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.39 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.78 قیمت فروخت : 912.40
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 315700 دس گرام : 270700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 289390 دس گرام : 248140
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3161 دس گرام : 2713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، افسروں اور جوانوں کیساتھ عید منائی

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چہکان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے مغربی سرحد پر عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی، انہوں نے فوجی جوانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی قوم کیلئے غیر متزلزل لگن اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا عزم اور صلاحیت نہ صرف وطن کو محفوظ رکھتی ہے بلکہ ملک سے گہری محبت کی مثال بھی دیتی ہے۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی عوام کے شانہ بشانہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا جنہوں  نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف نے فارمیشنز کی انتھک محنت اور کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کیلئے قربانیوں سے منسوب کیا، کور کمانڈر پشاور  نے آرمی چیف کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles