اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا میانمار کے ہم منصب سے رابطہ، تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تقریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لئے روانہ کرے گی، امدادی سامان دو کھیپ میں اگلے 48 گھنٹے میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے پہنچ جائے گی۔

وزیر اعظم  نے میانمار  کے عوام کی بہادری اور استقامت پر اعتماد کا اظہار کیا، میانمار کے وزیر اعظم  نے شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا، میانمار کے وزیر اعظم  نے مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles