
31 Mar 2025
(لاہور نیوز)عید الفطر پر حکومت پنجاب نے کیمپ جیل میں قیدیوں کو اہل خانہ سے ملنے کی سہولت دیدی۔
عیدالفطر کے موقع پر پولیس حکام کی جانب سے قیدیوں کیلئے احسن انتظامات کئے گئے، کیمپ جیل لاہور میں قیدیوں کا اپنے پیاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
صوبائی حکومت نے قیدیوں کو اپنے پیاروں سے ملاقات کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ وہ انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کر سکیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کپڑے اور تحائف لے کر آئے ہیں تاکہ جیل میں قید اپنوں کو بھی عید کی خوشیوں کا حصہ بنا سکیں۔
پولیس انتظامیہ کا کہنا تھا کوشش ہے کہ خوشی کے موقع پر قیدیوں کو سہولت دی جائے کہ اپنے پیاروں سے مل کر عید کی خوشیاں بانٹ سکیں۔
شہریوں نے جیل میں قید پیاروں سے ملنے اور اس احسن اقدام پر پنجاب پولیس کے اقدام کو بےحد سراہا۔