
31 Mar 2025
(لاہور نیوز) عید کے پہلے روز بھی پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
عید کے پہلے روز بھی لاہور ریلوے سٹیشن پر گہما گہمی برقرار ہے، پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے، بڑی تعداد میں فیملیز اور منچلے بھی سیروتفریح کیلئے نکل پڑے، عید اپنے عزیزواقارب کے ساتھ منانے کیلئے ٹرینیں پکڑ لیں۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں روز تمام ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دی گئی ہے، ٹرین کا سفر اور ٹکٹوں پر رعایت انجوائے کر رہے ہیں، عید پر اپنے عزیزواقارب سے ملنے جا رہے ہیں۔
مسافروں نے مزید کہا کہ عید کے تینوں روز خوب سیر و تفریح کریں گے، کرایوں میں کمی سے بہت ریلیف ملا ہے۔