اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے: مریم نواز

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعا گو ہوں، دلی دعا ہے کہ ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عیدالفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عید پر یتیم اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویﷺ ہے، عید صرف اپنے لئے خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کرنے والے زیادہ سکون اور خوشیاں پاتے ہیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ عیدالفطر پر شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی نعمتوں سے نوازا ہے اسی کے مطابق دوسروں کی مدد کیجئے، ان لوگوں کا خیال کیجئے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles