اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہلت آج ختم، افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کرنے کی اپیل

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہو جائے گا۔

دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔

جرگہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد  نے کہا کہ انہوں  نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں گزارے ہیں، پاکستان میں جو پیار، عزت، احترام ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کی جائے، جن لوگوں کے پاس پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہیں انہیں اپنا کاروبار سمیٹنے کے لئے وقت دیا جائے، ہمارے ساتھ خواتین، بچے، بیمار اور بزرگ ہیں، حکومت مختلف تحصیلوں اور اضلاع کے لئے ان کی واپسی کے دن مقرر کرے۔

افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45 سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles