اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی

31 Mar 2025
31 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لئے جیل سے باہر نہ جا سکے۔

اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران  نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہ ہو سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے اس عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے اور وہ جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جیل حکام  نے کہا ہے کہ عید کے روز بھی تمام سکیورٹی اور انتظامات معمول کے مطابق کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles