
30 Mar 2025
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کر سکا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 تھا لیکن ایف بی آر 1113 ارب ٹیکس جمع کر سکا۔
ذرائع نے بتایاکہ مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ہے۔