
30 Mar 2025
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بے سہارا اور مفلس اور ضرورت مند افراد کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا عید الفطر کے موقع پر پیغام رمضان المبارک کے بعد عید کا دن مسرت، محبت، اخوت اور باہمی اتفاق کا پیغام لے کر آتا ہے، ہمیں اپنے تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے آگے بڑھنا ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن و سلامتی، برداشت، تحمل اور نادار افراد کی مدد و اعانت کا درس دیتا ہے، اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔