
30 Mar 2025
(لاہور نیوز) لاہورپولیس کی جانب سے چاند رات کے پیش نظر امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 36 افراد کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے.
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کے 9 اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے 178ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 8 رائفلیں، 16گنیں اور 160پسٹل برآمد کر لئے جبکہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ چاند رات پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، نوجوان ون ویلنگ، بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔