
30 Mar 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے، دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات قبول فرمائے، انہوں نے کہا کہ دعا کرتی ہوں کہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں امن سکون اور خوشیاں لائے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی ہو جبکہ اللہ تعالی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔